جمعہ، 4 جولائی، 2014

football world cup news in urdu 2014

فٹ بال ورلڈکپ : الجرائز کی ٹیم کا انعامی رقم اہل غزہ کو عطیہ کرنے کااعلان

04 جولائی 2014 (19:42)

فٹ بال ورلڈکپ : الجرائز کی ٹیم کا انعامی رقم اہل غزہ کو عطیہ کرنے کااعلان
ریوڈی جنیرو(مانیٹرنگ ڈیسک) فٹ بال کے ورلڈکپ میں شریک الجزائر کی ٹیم نے انعام  میں ملنے والی رقم کو اسرائیلی فوج کے ظلم و ستم کا شکار اہل غزہ کو عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔عالمی کپ ٹورنا منٹ کے پہلے مرحلے میں روس کے خلاف میچ میں گول سکور کرکے ٹیم کو فتح دلانے والے الجزائر کے کھلاڑی اسلام سلیمانی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ کے محصور فلسطینی ہم سے زیادہ اس بونس رقم کے حق دار ہیں۔ یہ رقم قریبا 0 9 لاکھ ڈالر بنتی ہے .
واضح رہے کہ الجزائر واحد عرب ملک ہے جس کی ٹیم نے برازیل میں ہونے والے فٹ بال عالمی کپ کے لیے کوالیفائی کیا تھا اور وہ پہلی مرتبہ ناک آو¿ٹ مرحلے میں پہنچی تھی۔الجزائری ٹیم کو جرمنی کے خلاف اہم میچ میں اضافی وقت میں ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دوچار ہونا پڑا تھا اور شکست کے باوجود بہت سے مبصرین نے الجزائری کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا اور ان کا کہنا ہے کہ الجزائری ٹیم نے مقررہ وقت میں جرمن ٹیم کا سخت مقابلہ کیا تھا حالانکہ بہت سے الجزائری کھلاڑی روزے سے تھے۔اپنے ملک وطن واپس پہنچنے پر الجرائری ٹیم کے کھلاڑیوں کا شانداراستقبال کیاگیااور ٹیم کو ہوائی اڈے سے سبز اور سفید رنگ سے پینٹ کی گئی ایک بس میں لے جایا گیا، دونوں رنگوں کے درمیان ہر کھلاڑی کا سرخ رنگ میں نام لکھا گیا تھا۔

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں