پیر، 30 جون، 2014

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ خوراک کی جانب سے فلور ملزم کو ماہ رمضان میں دئیے جانے والے گندم کے کوٹے میں کمی کردی گئی جس سے شہر میں رمضان کے مبارک مہینے میں آٹے کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ محکمہ خوراک نے بھی عوام کو نیا جھٹکا دیدیا ہے جس کے مطابق محکمہ خوراک نے فلور ملزم کو ماہ رمضان کیلئے دی جانیوالے گندم کے کوٹے میں کمی کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ رمضان میں فلور ملوں کو دی جانیوالی گندم 34 بوری فی باڈی تھی جبکہ اس سال رمضان کیلئے فراہم کی جانیوالی گندم کا کوٹہ پہلے 21 بوری فی باڈی مقرر کیا گیا تھا تاہم اب یہ کوٹہ 25 بوری فی باڈی کردیا گیا ہے جس کے باعث شہر میں آٹے کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ فلور ملز مالکان کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے محکمہ خوراک میں تاحال ڈائریکٹر تعینات نہیں کیا گیا جس کے باعث انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے کہا ہے کہ کسی صورت آٹے کی قلت رمضان میں نہیں ہونے دیں گے، گزشتہ سال رمضان کی نسبت اس سال زیادہ گندم فراہم کریں گے۔

رمضان المبارک میں آٹے کی قلت کا خدشہ

اتوار، 29 جون، 2014

برمنگھم (نیوز ڈیسک) دن بھر کے کام کے بعد اچھی نیند جسم کی انتہائی اہم ضرورت ہوتی ہے اور یہ تو سب جانتے ہیں کہ نیند کی کمی سے صحت کے مسائل پیدا ہوجاتے ہیں لیکن سائنسدانوں نے ایک تازہ تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ ضرورت سے زیادہ سونا کہیں زیادہ خطرناک ہے اور بعض صورتوں میں جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے۔ یونیورستی آف واروک کے سائنسدانوں نے 9000 سے زائد ادھیڑ عمر لوگوں پر تحقیق کی اور معلوم کیا کہ آٹھ گھنٹے سے زائد سونے والے افراد میں دماغی کمزوری، بھلکڑ پن، کمزور قوت فیصلہ اور دل کی بیماریاں زیادہ پائی جاتی ہیں۔ تحقیق کار ڈاکٹر مشیل نے بتایا کہ مختلف عمر کے لوگوں کی نیند کی ضرورت مختلف ہوتی ہے۔ پروفیسر فرانچیسکو نے بتایا کہ نوعمر لوگوں کیلئے 6 سے 8 گھنٹے کی نیند انتہائی ضروری ہے اور 65 سال سے اوپر کے لوگوں کو بھی اپنی ضرورت کے مطابق نیند لینی چاہیے۔ جب آپ سوکر اٹھیں تو تازہ دم محسوس کریں تب ہی آپ کی نیند کو مناسب کہا جاسکتا ہے۔ کم یا زیادہ نیند کی صورت میں تھکاوٹ اور غنودگی کی کیفیت برقرار رہتی ہے۔ سائنسدانوں نے بتایا کہ ادھیڑ عمر لوگوں میں ضرورت سے زیادہ نیند بہت خطرناک ثابت ہوسکتی ہے اور ذیا بیطس اور دل کی بیماریوں کا باعث بھی بن سکتی ہے۔ ماہرین نے مزید بتایا کہ بے روزگار اور غریب لوگوں میں ضرورت سے زیادہ سونے کا خدشہ زیادہ پایا جاتا ہے۔

کتنی نیند بہترین؟ جدید سائنسی تحقیق

پیرس (نیوز ڈیسک) دارچینی کا استعمال مشرقی کھانوں میں صدیوں سے جاری ہے اور ہمارے ہاں اسے گرم دودھ اور چائے کمیں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ جدید سائنس نے دریافت کیا ہے کہ دار چینی صرف کھانوں کا لطف دوبالا کرنے کا ذریعہ ہی نہیں ہے بلکہ اس کی طبی اہمیت حیرتناک ہے اور اسے ذیا بیطس، موٹاپے اور دل کی بیماریوں سے بچنے کیلئے بہترین نسخہ قرار دیا ہے۔ خصوصاً خون میں شوگر کی مقدار کی بے قاعدگی کو ختم کرنے کیلئے دار چینی بہت عمدہ غذا ہے۔ شوگر کی بے قاعدگی سے ذیا بیطس جیسا موذی مرض لاحق ہوجاتا ہے جس کی ابتدائی علامات میں ہر وقت کی تھکاوٹ، چڑچڑاپن، شدید بھوک اور وزن میں اضافہ شامل ہیں، امریکہ میں یو ایس ڈیپارٹمنٹ آف ایگریکلچر (USDA) کے سائنسدانوں نے معلوم کیا ہے کہ دار چینی جسم میں مقدرتی طور پر انسولین کو پیدا کرتی ہے جو کہ خون میں شوگر کی مقدار کو کنٹرول کرتی ہے اور اس کے علاوہ کولیسٹرول بھی کنٹرول ہوجاتا ہے۔ امیر کن جرنل آف کلینیکل نیوٹریشن میں شائع ہونے والی تحقیق نے بھی انسولین کے فنکشن کو کنٹرول کرنے میں دار چینی کے اہم کردار کی تصدیق کردی ہے۔ دار چینی دل کی صحت اور بھوک کو کنٹرول کرنے میں بھی مفید پائی گئی ہے۔ ماہرین نے اس خیال کا بھی اظہار کیا ہے کہ دار چینی کو قدرتی حالت میں استعمال کرنے کی بجائے معالج کے مشورے سے اس کے منتخب اجزاءسے تیار کردہ گولیوں یا کیپسول کی صورت میں استعمال کرنا بہتر ہے۔

دارچینی کئی بیماریوں کے لئے مفید

کھیلتے ہوئے پستول چل گیا، بچہ جاں بحق

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) فیکٹری ایریا کے علاقہ میں پستول سے کھیلتے ہوئے اچانک گولی چلنے سے تین سال کا بچہ جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق 3 سالہ حسنین گھر میں پڑی ہوئی اصلی پستول کے ساتھ کھیل رہا تھا کہ اچانک پستول سے گولی چل گئی جو خود اسے لگ گئی جس سے وہ موقع پر دم توڑ گیا۔ ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ حالات و واقعات مشکوک ہیں، تفتیش کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)ایک طرف بھارت میں خواتین کیلئے ایمرجنسی میں مدد کیلئے پتلون تیار ہورہی تو دوسری طرف جنسی زیادتی کے واقعات بھی رکنے میں نہیں آرہے ، بھارتی ریاست اتر پردیش میں زیادتی کا ایک اور ہولناک واقعہ سامنے آگیاجہاں6 ملزمان نے لڑکی کو اجتماعی زیادتی کے بعد زندہ جلاڈالا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ ہولناک واقعہ اترپردیش کے علاقے سیتا پور کے گاﺅں بیج پریا میں پیش آیا۔ لڑکی کوتشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔والدین کے مطابق وقاص نامی ملزم نے شادی سے انکار پر ساتھیوں کے ساتھ مل کر لڑکی کو اغوا کیا اور اس کے بعد اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرلی گئی ہے تاہم ملزم کی نشاندہی کے باوجود کوئی گرفاری عمل میں نہ آسکی۔

بھارت میں اجتماعی زیادتی کا ایک اور واقعہ، لڑکی نذرآتش