بدھ، 9 جولائی، 2014

Urdu News Latest Salman Khan

سلمان خان نے لاکھوں مداحوں کو مایوس کر دیا

08 جولائی 2014 (22:34)

سلمان خان نے لاکھوں مداحوں کو مایوس کر دیا
نیوز دہلی (نیوز ڈیسک) بالی وڈ کے مشہور ہیرو سلمان خان نے فیس بک اور ٹوئٹر کو فضول اور بکواس قرار دیتے ہوئے ان ویب سائٹوں کو استعمال کرنے والوں سے پوچھا کہ کیا ان کے پاس کرنے کو اور کوئی کام نہیں ہے کہ وہ ہر وقت ان گھٹیا ویب سائٹوں سے چمٹے رہتے ہیں۔ سلمان خان اپنی فلم” کک“ کی تعارفی تقریب میں گفتگو کر رہے تھے۔ جب ان سے سوال کیا گیا کہ وہ اس فلم کی مشہوری کیلئے ٹوئٹر اور فیس بک کو استعمال کر رہے ہیں تو فلمسٹار نے ان ویب سائٹوں کے بارے میں اپنے جذبات کا بلا جھجک اظہار کر دیا۔ انہوں نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ لوگ کیسے اپنا قیمتی وقت ایک بے مقصد اور بے فائدہ مشغلے میں ضائع کر دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ جب کبھی بور ہوتے ہیں تو فیس بک یا ٹیوٹراستعمال کر لیتے ہیں لیکن یہ دیکھ کر حیران ہوتے ہیں کہ لوگ دھڑا دھڑ ان کی باتوں پر تبصرے شروع کر دیتے ہیں ۔سلمان کے فیس بک اور ٹوئٹر پر مجموعی طور پر تقریباََساڑھے تین کروڑ مداح ہیں لیکن انہوںنے مداحوں کو نصیحت کی ہے کہ اس بکواس کام کی بجائے اپنا وقت کسی ڈھنگ کے کام میں لگائیں۔

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں